قومی

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(94 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم اور اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے کہاہے کہ خواجہ انور مجید ریلیف کے مستحق نہیں ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close