National

Justice Asif Khosa said that he was indifferent to case, but the decision? Fawad Chaudhry response time

Lahore (94 news) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری عدلیہ اور میرے خلاف گھناونی مہم شروع کی جارہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تقرری میں مجھ پر میڈیا سے بات کرنے کا کہا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں مشرف کے کیس پر اثرانداز ہوا، مجھے پر الزام بے بنیاد اور غلط ہے ۔

چیف جسٹس کے خطا ب پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنا رد عمل جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ جسٹس آصف کھوسہ کا مجھے بہت احترام ہے، آج انھوں نے وضاحت کی کہ مشرف کیس کے فیصلے سے وہ لاتعلق تھے لیکن انھوں نے میڈیا سے گفتگو کی تردید نہیں کی تمام میڈیا نے یہ بیان ان سے منسوب کیا کہ مشرف کیس کو انجام تک پہنچانے کا کریڈٹ چیف جسٹس نے لیا اگر ایسا نہیں تھا اسکا نوٹس لیاجانا چاہئے تھا۔

فواد چوہدری کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ ”فیصلے سے ایک ہفتہ قبل انھوں نے کمانڈو سٹائل میں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ سابق آرمی چیف کے کیس کا فیصلہ آنیوالا ہے، پھر اس سے پہلے اپنی تقریر میں کرامویل کی مثال بھی جج صاحب نے ہی دی ، ان واقعات سے لگتا نہیں کہ وہ اتنے بے خبر اور لاتعلق تھے جتنی لا تعلقی وہ اب ظاہر کر رہے ہیں۔“

 

More

Related news

Leave a Reply

Close