National

PIC tragedy, 17 Lawyers bail, released

Lahore(94news) انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 17 وکلا ءکی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزار وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر چودھری غلام مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بے قصور وکلاءکو گرفتار کیا جبکہ موقع پر مذکورہ وکلاءموجود ہی نہیں تھے۔عدالت سے استدعاہے کہ گرفتار 17 وکلاءکی ضمانت منظور کرکے انہیں رہاکرنے کاحکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر مخالفت کرتے ہوئے کہا گیاکہ گرفتار وکلاءاس واقعہ میں ملوث ہیں،لہذا ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے اورپولیس کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 17وکلاءکی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم جاری کردیاہے،جن وکلاءکی رہائی کوحکم دیا گیاہے ان میں طیب رسول، علی رضا،عمر غفور،وقاص علی،فہد سلطان،محمد شہباز،شہروز، رانا محمد اسلم، اسد سلمان، قمر شاہد،شاہد جاوید،رجب شریف،محمد شہزاد الحق، ملک طاہر محمود، محمد عثمان،بدر جمال اور بشیر حیدر شامل ہیں۔

پی آئی سی واقعے کو 8روز مکمل ہوگئے لیکن ماتحت عدالتوں میں وکلاءکی جانب سے آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ کیا گیا،وکلاءکی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری رہنے سے ہزاروں مقدمات التواءکاشکار ہورہے ہیں جبکہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button