National

تیزگام کے بعد ایک اور ٹرین میں آ گ بھڑک اٹھی

شکار پور (94 ) ابھی تیز گام کی آگ بجھی نہیں کہ کراچی سے جیک آباد جانے والی ٹرین کی بوگی میں بھی آ گ بھڑک اٹھی جسے مسافروں اورعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھایا تاہم اب ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جسے مسافروں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ریلوے پو لیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ٹرین کو جیکب آباد کیلئے روانہ کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام کی تین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔ حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے پندرہ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کر دیاہے ۔ اور ساتھ وفاقی وزیر ریلوے نے حادثہ کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے مسافروں پر ڈال دی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close