National

The issue of winter vacation in educational institutions was also raised by the Punjab Education Minister

سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سکولوں میں کیا جا رہا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی

Lahore (94 news) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی۔

۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اسکولوں میں کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 سکول سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہیے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میںکورونا اور ڈینگی وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔


اور ان سرگرمیوں کو بھی باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ پولیو مہم میں بھی محکمہ سکول ایجوکیشن اٹک اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ایک اور بیان میں وزیر تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا سے متعلق اس وقت صوبہ پنجاب میں ہنگامی صورتحال نہیں ہے ، پورے صوبے میں 2 سو سے زائد اساتذہ اور طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، لہٰذا یہ صورتحال خطرناک نہیں ہے ، اسی وجہ سے ہم موسم سرما میں کی جانے والی چھٹیوں کے حق میں بھی نہیں ہیں ، کیوں کہ پہلے ہی بہت زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں ، لیکن اس کے باوجود دسمبر کے مہینے تک کوروناوائرس کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں نے صوبائی وزیر تعلیم کے اس اقداام کو سراہا ہے اور کہا کہ بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے، اب مزید نقصان کی گنجائش نہیں،

More

Related news

Leave a Reply

Close