قومی

تاریخ میں پہلی بارکسی کو آئین پامال کرنے پر سزا سنائی گئی،رضا ربانی

کراچی(94 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی آمر کو آئین پامال کرنے پر سزا سنائی گئی ہے جس کے قانونی اور سیاسی دور رس  نتائج برآمد ہوں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےمزید کہا کہ فریال تالپور کی ضمانت منظور ہونا بھی نیک شگون ہے، ابھی عدالت کے تفصیلی  فیصلے کو دیکھیں گے، قانونی اور سیاسی دونوں پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close