قومی

لکی مروت میں پولیو ٹیم پرخود کش حملہ

لکی مروت (94 نیوز) لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ناکام ہو گیا،خودکش حملہ آور کے پولیو ٹیم کے قریب آنے سے پہلے ہی دھماکا ہوگیا، انسدادپولیو ٹیم محفوظ رہی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کا آج آخری روز ہے جہاں پولیو ورکرز گھروں میں جا کربچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلارہے ہیں ،لکی مروت کے تحصیل نورنگ کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ناکام ہو گیا، خودکش حملہ آور کے پولیو ٹیم کے قریب آنے سے پہلے ہی دھماکا ہوگیا، خودکش حملے میں انسدادپولیو ٹیم محفوظ رہی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button