قومی

بی این پی کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، عمران خان سے ملاقات ہوگی،بڑے پیکیج کی توقع

اسلام آباد(94 نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بی این پی کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو آج ملاقات کیلئے بلالیا، اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہو گی ،ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دعوت کے بعد بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،
واضح رہے گزشتہ روز جماعت اسلامی نے بھی اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button