National
Anti-dengue measures are in full swing, Dr. Zulqarnain checking different areas


Faisalabad (94 news) ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں چوکس رکھا گیاہے۔
ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹرذوالقرنین کی زیرنگرانی ٹیموں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ مقامات کو تفصیلی چیک کیا اور لاروا کی تلفی کے لئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر نے ٹیموں کو تاکید کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کا عمل جاری رکھا جائے اور کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔