National

Journalist Matiullah Jan Fateh recovered from near the battle

Islam Abad (94 news) معروف صحافی پر اسرار طریقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے مطیع اللہ جان بازیاب ہو گئے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اغوا کار سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو رات گئے فتح جنگ کے قریب چھوڑ گئے جہاں سے وہ اپنے بھائی کے ساتھ گھر کے لیے روانہ ہو گئے ۔مطیع اللہ جان کی صحت کے حوالے سے نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور بظاہر ان پر کسی قسم کے تشدد کا نشان نہیں ہے تاہم انہیں اغوا کار پراسرار طریقے سے کہاں لے کر گئے اور کیا مطالبہ تھا ؟اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں

واضح رہے کہ گزشتہ صبح دس بجے کے قریب اسلام آباد میں گرلز سکول کے سامنے سے نا معلوم افراد نے زبردستی مطیع اللہ جان کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد ملک بھر کی صحافتی و سیاسی اور حکومتی وزراءنے مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا ۔دوسری طرف رات گئے تھانہ آبپارہ میں مطیع اللہ جان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button