the game

آسٹریلیا کیخلاف لگاتارشکستوں کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

Abu Dhabi(94news) آسٹریلیا کیخلاف لگاتار شکستوں کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے یاسر شاہ کو آرام دے کر جنید خان کو میدان میں اتارا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات میں جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم مینیجمنٹ نے ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ایک روز میچ کیلئے یاسر شاہ کو آرام دیا جائے گا۔ جبکہ یاسر شاہ کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر محمد عامر کو بھی تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بدھ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کا تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ اگلے مقابلے میں بھی تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close