کھیل

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے شروع ہو گا،

کینبرا(94 نیوز) آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری(جمعہ) سے کینبرا میں شروع ہو گا۔

شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے کینبرا میں شروع ہو گا۔سری لنکن ٹیم سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم بھی بھارت سے ناکامیوں کے بعد سری لنکا کو شکست دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔

دوسری طرف پہلے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرے گی۔ پیٹ کمنز نے سری لنکا کے خلاف جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، وہ دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 40رنز سے شکست دے کر 1-0کی برتری حاصل کی ہوئی ہے ۔پہلے ٹیسٹ میں  فاسٹ بولر پیٹ کمنزکیریئر میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں10وکٹیں لینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ۔برزبن میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں144رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اس کے جواب میں 323رنز بنا کر 179رنز کی برتری حاصل کر لی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button