قومی

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اے این ایف اب تک کتنی مرتبہ موقف بدل چکی ہے؟

اسلام آباد (94 نیوز)اینٹی نارکاٹکس فورس کی جانب سے لیگی رکن اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر سیاسی منظر نامے میں تہلکہ برپا ہوگیا ہے اور اپوزیشن جماعتیں اس گرفتاری پر خوب آواز اٹھا رہی ہیں ۔دوسری جانب اے این ایف کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے ۔

اس حوالے سے اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اے این ایف بد حواسی بیان کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ اے این ایف نے پہلے راناثناگرفتاری سے لاعلمی کااظہار کیا۔ پھر موقف آیا گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ پھر موقف آیا انتظار کریں تفتیش جاری ہے۔ پھر موقف آیا ڈرگ ڈیلز کیساتھ  رابطے ہیں، رقم کالعدم تنظیموں کیلئے خرچ ہوتی ہے۔ نیا موقف ہے، پھر انتظار کیجیے ایک گھنٹے بعد پریس کانفرنس ہے۔ دوسر ی جانب حامد میر نے بھی اس گرفتاری پر ردعمل اظہار حیرانگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر منشیات کا الزام کوئی بھی قبول نہیں کرے گا اور اس سے اے این ایف کی ساکھ بھی خراب ہو گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button