National

Arzoo Raja recovered, accused arrested, federal government decides to become a party

Karachi (94 news) آرزو راجہ کو بازیاب کرواکر مبینہ نکاح کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ آرزو راجہ کو بازیاب کروا کر شیلٹر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عدالت نے آرزو راجہ کو بازیاب کروا کے دارالامان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
میرے وکیل نے گذشتہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کر دیا ۔وفاقی حکومت نے آرزو راجہ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی آرزو راجہ کو بازیاب کروا کر 5 نومبر تک شیلٹر ہاؤس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
آرزو فاطمہ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ پولیس نے لڑکی کو تلاش کیا مگر وہ کہیں نہیں ملی۔

لڑکی کے والدین نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آرزو کو بازیاب کروایا جائے اور اس کے طبی معائنےکا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے لڑکی بازیاب ہوجائے پھر میڈیکل کا حکم دے سکتے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آرزو راجہ کو بازیاب کروا کر شیلٹر ہاؤس بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو 5 نومبر کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اقلیتوں اور انسانی حقوق کے بیشتر مسائل موجود ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے حکومت سندھ کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ نابالغ بچے بچیوں کی شادیاں ظلم ہیں۔بچے بچیوں کی شادیوں کے لیے ایک قانون بنا ہوا ہے جو واضح ہے، اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ہونی چاہیے۔نابالغ کا نکاح کروانے والے تمام سہولت کاروں کو پکڑنا چاہیے۔کیس کے ایس ایچ او کو معطل کرنا چاہیے۔ ہم اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ نابالغ بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو روکیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button