کھیل

آئی سی سی نے پاکستان، افغانستان میچ میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا

لیڈز (94 نیوز) آئی سی سی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں افغانیوں کی طرف سے بدنظمی کا نوٹس لے لیا، کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کا ماحول خراب کرنے والے شر پسند افغانیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں سٹیڈیم کے اندر میچ جاری تھا وہیں دوسری جانب سٹیڈیم کے احاطے میں افغان شہریوں  نے بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہری پر دھاوا بول دیا۔ شر پسند افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائق کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ مسلسل میچ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس حوالے سے اب آئی سی سی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے میچ کا ماحول خراب کرنے پر افغان شرپسند تماشائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج تک ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

آئی سی سی افغان شرپسندوں کے عمل سے شدید نالاں ہے اور میچ کا ماحول خراب کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جبکہ اس معاملے پر افغانکرکٹ بورڈ کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی کی نفری ہنگامی طور پر لیڈز اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔ سیکورٹی اہلکار شرپسند  افغان تماشائیوں  کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سٹیڈیم کے باہر افغان شہریوں کی اس بد تہذیبی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاوا بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔یہ منظر دیکھ کر آس پاس کھڑے شائقین کرکٹ نے بیچ بچاﺅ کروایا، پاکستانی شہری نے قومی ٹیم کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی، پولیس نے پاکستانی شہری پر حملہکرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close