قومی

ن لیگ میں بڑی بغاوت، 17 ایم پی اے اور 9 ایم این اے تحریک انصاف سے مل گئے

اسلام آباد (94 نیوز) مسلم لیگ ن میں بہت بڑی بغاوت سامنے آگئی، اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حکومت سے جاملے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ سے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے جبکہ ن لیگی ارکان اسمبلی کی قیادت ریاض حسین پیرزادہ نے کی۔ لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کے رویے سے نالاں ہیں جس کے باعث عمران خان سے ملنے آئے ہیں، آئندہ ہفتے مزید 7 سے 8 ایم پی ایز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ن لیگ میں بڑا فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ لیگی ارکان نے ملاقات کے دوران عمران خان سے کہا کہ اے پی سی میں ملک کی تباہی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے ہم آپ کے پاس آئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 17 ارکان صوبائی اور 9 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں جن کی ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت تک وزیر اعظم سے ملاقات جاری رہی۔ اس ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ نقصان اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن  کے 20 ارکان اسمبلی سے غائب تھے جن میں ن لیگ کے 16 اور پی پی کے 4 ارکان شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button