بین الاقوامی

یورپی یونین کا بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ

برسلز (94 نیوز ویب ڈیسک) یورپی یونین نے بھی خلیج فارس میں اپنے جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یورپی یونین آبنائے ہرمز میں کسی بھی آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔

یورپی یونین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ قرار دیا ہے۔ یورپی ممالک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی رکن ممالک فی الحال آبنائے ہرمز تک یورپی بحری مشن کو وسعت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے باوجود زیادہ تر ممالک جنگ میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔ خوراک، کھاد اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کا محفوظ رہنا انتہائی ضروری ہے اور سود مند ہے۔ یورپی ممالک بحران کا حل سفارتی ذرائع سے نکالنے کی حمایت کرتے ہیں۔ یوکرین کی سیکیورٹی بدستور یورپ کی اولین ترجیح رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button