قومی
ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور ایمرجنسی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔



