قومی

ڈاکٹر سید ندیم بدراور ڈاکٹر سہیل احمد انجم کا لمپی سکن ڈیزیزاور منہ کھر بیماری کے سلسلے میں نیاموآنہ مویشی منڈی کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم کے ہمراہ لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری)اور منہ کھر بیماری سروے کے سلسلے میں نیاموآنہ مویشی منڈی اور گردونواح تحصیل و ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا۔ مکمل مشاہدے کے بعد کوئی بھی جانور منڈی میں ان بیماریوں سے متاثرہ نہیں پایا گیا۔مزید برآں کسانوں کوADRS فارمر ایپ کی تنصیب اور اس کے ذریعے فوری بیماری کی رپورٹنگ کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ویٹرنری عملے کی جانب سے جانوروں پر کی جانے والی اینٹی ٹک/مکھی/چیچڑ مارسپرے سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی اور موقع پر ہی ویٹرنری عملے کو اینٹی ٹک سپرے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button