قومی
پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بعد چئیرمین و دیگر عہدوں میں بھی تبدیلی کا امکان


اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان روانہ ہوگئی ہے۔



