National

”Polio -free Faisalabad” Committee meeting, emphasizing 100 % vaccination

Faisalabad (94 News City Reporter) Deputy Commissioner Capt (T) ندیم ناصر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فضل عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر سو فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ویکسینیشن کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور والدین کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی طور پر لگوائیں۔مزید برآں اجلاس میں ”Polio -free Faisalabad” کے حوالے سے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااور پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے حکام کی جانب سے ویکسینیشن اور پولیو مہم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button