قومی
پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور


لاہور (94 نیوز) پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرنامناسب موادبچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کررہا ہے۔



