Events / Seminars

WASA team's comprehensive mosque Moti Mohalla Sharifpura Pura Batala Colony Ceremony to distribute anti -dengue lectures and pamphlets to students

Faisalabad (94 News City Reporter) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم بارے آگاہی مہم کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جس کے تحت محکمہ واسا کے سٹیزن لائزن سیل کے سٹاف نے جامع مسجد موتی محلہ شریف پورہ بٹالہ کالونی کا وزٹ کیا اور وہاں زیر تعلیم طالب علموں کو انسداد ڈینگی بارے لیکچر دیا اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ بارشوں کے دوران کا وقت ڈینگی مچھروں کی ممکنہ افزائش کا موزوں وقت ہوتا ہے اور ڈینگی مچھروں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جن میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہیں ہونا چاہئے جبکہ صفائی ستھرائی کا معیار مزید بہتر بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر تمام دفاتر ، ڈسپوزل اسٹیشنز ، پانی کی ٹینکیوں سمیت دیگر کی چھتوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کروائی جارہی ہے جبکہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سٹیزن لائزن سیل خطرناک اور موسمی مرض کا سبب بننے والے ڈینگی مچھروں بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہا ہے۔ واسا فیصل آباد کا عوامی سطح پر انسداد ڈینگی مہم چلانے کا مقصد شہریوں کو ڈینگی مچھروں سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس بارے کوتاہی ناقابل قبول ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button