قومی

ندیم ناصر کا رات گئے اچانک الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد))ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے رات گئے اچانک الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں جا کر زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجہ، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کے رویے سے متعلق براہِ راست معلومات حاصل کیں۔انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں رائے بھی لی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تاکید کی کہ علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے اچانک دورے مریضوں کی سہولیات بہتر بنانے اور انتظامی کارکردگی جانچنے کے لئے جاری رہیں گے۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button