National

The earth did not explode in Lahore, 12 The year -old daughter became subjected to her father's hands

Lahore (94 news) ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیطان جکڑ لئے جاتے ہیں لیکن لاہور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بدبخت شیطان صفت باپ نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں 12 سالہ بچی والد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار بن گئی، بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر میں گزر بسر کرتی ہے۔ بچی کی والدہ جب کام سےگھر واپس آئی تو متاثرہ بیٹی نے زیادتی کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا، جس پر والدہ نے فوری تھانہ چوہنگ میں کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔

پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button