تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد:جی سی ویمن یونیورسٹی سمر کیمپ کی اختتامی تقریب، مصنوعی ذہانت، پیشہ ورانہ تربیت اور ذہنی صلاحیتوں کی استعداد کار میں اضافہ پر تربیت دی گئی

مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ سعدیہ تیمور جبکہ ایم پی اے قدسیہ بتول اور ایم پی اے عظمی راجہ مہمانان اعزاز تھیں

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں سمر کیمپ کی اختتامی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تین ہفتوں پر محیط ٹریننگ کیمپ میں مصنوعی ذہانت کے تدریسی و انتظامی امور میں استعمال، پیشہ ورانہ تربیت اور ذہنی صلاحیتوں کے نکھار کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ پر تربیت دی گئی۔
تقریب کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ سعدیہ تیمور تھیں جبکہ ایم پی اے قدسیہ بتول اور ایم پی اے عظمی راجہ نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔
سعدیہ تیمور نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا استعمال پیشاورانہ ترقی اور خواتین اساتذہ کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے خاص طور سے خواتین کی بہبود کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔
ایم پی ایز، اور اراکین سنڈیکیٹ قدسیہ بتول اور عظمیٰ راجہ، نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی اور یونیورسٹی کی فیکلٹی اور اسٹاف کی تربیت کے اقدامات کو سراہا۔
کیمپ کی سرپرست اعلی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغۂ امتیاز)نے تقریب میں شریک مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ انتظامی عملے کا بھی برابر ہاتھ ہوتا ہے۔ ہمیں ذاتی حیثیت میں بھی اپنے کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیکھنے کے عمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مزید برآں انہوں نے اساتذہ و سٹاف کو مستقبل میں مزید تربیتی پروگراموں کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر کنول امین نے تمام تربیتی عملے اور خصوصی طور پر ڈاکٹر فرحت جبین، انچارج سٹاف اینڈ فیکلٹی ڈیولپمنٹ سینٹر، کی محنت اور موثر تربیتی سیشنز کے انعقاد پر ان کی خدمات کو سراہا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button