Videosقومی

فیصل آباد: کمشنر اور آر پی او کا ڈی سی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ

فیصل آباد (94 نیوز) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کمشنر مسرت جبین کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر ،ایس ایس پی آپریشنز، سی ٹی او ناصر جاوید، ایس پی لائلپور ٹاون اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایس پی لائلپور ٹاون عابد حسین ظفر نے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

آر پی او نے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ حساس مقامات پر اضافی نفری اور سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔ سیف سٹی کیمروں، سرچ و سویپ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ اقدامات کے ذریعے سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پولیس، انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے امن و استحکام یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button