قومی

فیصل آباد: پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس سلسلہ میں تین بڑی جگہوں پر پارکنگ ایریاز جنرل ٹریفک کے لیے مختص کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا انہوں نے بتایا کہ سرگودھا روڈ، ملت روڈ شیخوپورہ روڈ اور ڈائیو روڈ سے آنے والے تمام شہریوں کی گاڑیاں جیل روڈ پر زرعی یونیورسٹی کا نیزہ بازی گراؤنڈ میں پارک کی جائیں گی جبکہ جھنگ روڈ، ڈجکوٹ روڈ اور امین پور روڈ سے آنے والے شہری اور شائقین کی گاڑیاں دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جبکہ جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ اور ستیانہ روڈ سے آنے والے شہریوں کی گاڑیاں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے گراؤنڈ میں پارک کی جائیں گی جہاں سے ٹکٹ کے حامل شہریوں کو شٹل سروس کے ذریعے اقبال سٹیڈیم تک لے جایا جائے گا اور واپس لایا جائے گا اس سلسلہ میں جیل روڈ پر ڈی پی ایس موڑ، ظفر علی موڑ اور موڑ مسجد ابراہیمی پر ڈیورشنز دی جائیں گی جبکہ دوسری جانب پرانا جی ٹی ایس چوک بھی ڈائیورشن ہوگی اس کے ساتھ ساتھ لنڈا موڑ پر بھی جانب سٹیڈیم ڈائیورشن دی جائے گی اسی طرح ریاض شاہد چوک بھی ڈائیورشن ہوگی شہری اپنی گاڑیاں مخصوص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں اور اس کے بعد شٹل سروس کے ذریعے اقبال سٹیڈیم میچ دیکھنے کے لیے آئیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button