National

Fawad Chaudhry has finished MDP TV office

کرنل (T) حسن کو ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا، ارشد خان کو یونین اختلافات کے باعث ہٹایا گیا

Islam Abad(94news) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فارغ کردیا اور ان کی جگہ کرنل (T) حسن کو ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا، ایم ڈی پی ٹی وی کو یونین اختلافات کے باعث ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے بالآخر ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ انہوں نے اس بات کو ثابت کیا کہ وہ بے بس وزیر نہیں ہیں، بلکہ اپنے زیرتحت محکمے پر انہیں مکمل اختیار حاصل ہے۔لہذا ایم ڈی پی ٹی ارشد خان کی جگہ کرنل (T) حسن کو نئے مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے درمیان اختلافات بھی رہے، نعیم الحق ایم ڈی کے حق میں جبکہ فواد چوہدری خلاف تھے۔ جس پر دونوں میں کئی بار لفظی گولہ باری بھی ہوئی ، لیکن اب فواد چوھدری کی ہدایت ہر ایم ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی انتظامیہ گزشتہ 47دنوں سے ساکت ہے، پی ٹی وی یونین کے دھرنے کے باعث ایم ڈی پی ٹی وی اپنے دفتر نہیں جا رہے ، اس ساری صورتحال سے وزیراعظم آفس کو آگاہ کر دیا ہے۔

He said that the MDP TV ad released 42 candidates for appointment to the applications, the subjects of the new MD appointment.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button