غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدر


لاہور(94 نیوز) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کا دورہ کرکے اجنبیت کا احساس نہیں ہوا، پاکستانی لوگ ایران کے ساتھ خاص وابستگی رکھتے ہیں، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔



