قومی
عیدالاضحٰی کا دن امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے، بشپ ڈاکٹر شمس پرویز


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) بشپ ڈاکٹر شمس پرویز نے مسلمان بہن بھائیوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے اور ہمیں ملک کے امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ اپنے ضرورت مند بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے، اس مبارک دن کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کرملکی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں وطن عزیز کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔عیدکے مبارک موقعہ پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔



