قومی
عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں، نگران وزیر اعظم


نیو یارک (94 نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر بھی شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے یہ بات امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف یا جیل کاٹنے والے سیکڑوں پارٹی ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل کاٹنے والے پی ٹی آئی ارکان توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہزاروں افراد جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔



