تقریبات/سیمینارز

سوشل ویلفئیر نےخصوصی افراد میں مزید51 معاون ڈیوائسز،45 وہیل چیئرز،2 واکرز،ایک آلہ سماعت اور 3 میں سفید چھڑیاں تقسیم کردیں

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد کے سپیشل پرسنز کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے خصوصی افراد میں مزید51 معاون ڈیوائسز،45 وہیل چیئرز،2 واکرز،ایک آلہ سماعت اور 3 میں سفید چھڑیاں تقسیم کردی گئیں اس سلسلہ میں میں میونسپل کارپوریشن ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل مہمان خصوصی تھے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق،کو آرڈینیٹر رانا وارث،مسلم لیگی رہنما میاں ضیاء الرحمن،عمر خان،طارق جانباز ودیگر بھی موجود تھے۔ میاں طاہر جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل پرسنز ریاست کی ذمہ داری ہیں ان کی دیکھ بھال ہم سب پر فرض ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ معاون آلات کی فراہمی سے خصوصی بچوں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔تقریب میں موجود سپیشل پرسنز نے معاون آلات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button