Zain Qadri is a bright example of DPS like Zain Qadri, Aaliyah Ayub Principal


Faisalabad(94 News City Reporter) پرنسپل ڈویژنل ماڈل سکول اینڈ کالج میڈم عالیہ ایوب چٹھہ نے کہا ہے کہ ہونہار طلبہ نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی مادر علمی کا نام ملک بھر میں روشن کیا. نہم کلاس کے طالبعلم محمد زین قادری جیسے درخشندہ ستارے ایک روشن مثال ہیں. زین قادری نے قومی نجی ٹی وی چینل کے معروف مذہبی پروگرام میں نعت گوئی کا اعزاز پایا. جس سے اساتذہ کا سرفخر سے بلند ہوا اور ڈی پی ایس کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھ دیا گیا. پرنسپل نے کہا کہ قومی نجی ٹی چینل نے ربیع الاول کے موقع پر اپنے مقبول پروگرام کے لئے پندرہ سے بیس سال کی عمر کے ثناء خوان کے ٹینلنٹ کو سرچ کیا جس کے لئے ٹی وی پر اشتہار دےکر امیدوار شارٹ لسٹ کئےگئے. پنجاب بھر سے بچوں نے اس میں درخواستیں جمع کروائیں تو تمام امیدواروں میں سے ڈی پی ایس کے طالبعلم زین علی قادری کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا. زین علی نے پروگرام میں گلہائے عقیدت پیش کرکے حاضرین اور ناظرین کے دل موہ لئے اور بہترین کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی. میڈم عالیہ نے کہا کہ مادر علمی میں طلبہ کے ٹیلنٹ کو ابھارنےکے لئے. بھرپور معاونت دی جاتی ہے جس کی مثال یہ طالبعلم ہے. انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس تعلیمی میدان میں ایک اولین ادارہ ہےجہاں زیرتعلیم رہنے والوں نے ناصرف وطن عزیز کے اہم اداروں بلکہ عالمی سطح پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے. پرنسپل، اساتذہ اور والدین نے زین قادری کو پنجاب کی سطح کا اہم اعزاز پانے پر مبارکباد دی ہے. اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔



