قومی

ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ستیانہ انڈسٹریل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 77 چک فیکٹری ایریا سے پاک فوج و سیکیورٹی اداروں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلی کاانعقادکیاگیا۔جس کی قیادت صدرمیاں ممتازعلی، راناخادم حسین،چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان صاحبزادہ قاری عبدالرحمن قادری، چوہدری ذوالفقارعلی، مزمل سعیدباجوہ، شکیل گجر، ملک صفدرشاد، ایوب اعوان، حامدجٹ، مدثرسعیدباجوہ، عرفان بھٹی ودیگر نے کی۔ اس موقع پرشرکائے ریلی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عظیم پاک آرمی نے بھارتی سورماؤں کا تکبر خاک میں ملا دیا انشااللہ پاک وطن قیامت کی صبح تک قائم رہے گا ہماری پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈین فضائیہ کو ذلت و رسوا ئی سے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر دھول چٹا دی۔ پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ باد مودی مردہ باد پہلگام فالس آپریشن کا ڈرامہ کوئی نئی بات نہیں پہلگام سے پہلے بھی بھارت پلوامہ اور سکھوں کے قتل سمیت مختلف بھونڈے اقدامات کر کے الزامات پاکستان پر عائد کرچکا ہے۔ لیکن ہر مرتبہ بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ پہلگام کا واقعہ بھارت کی ڈرامے بازی میں آخری کیل ثابت ہو گا اس بار بھارت کو بیرونی سپورٹ نہیں ملی۔ فالس فلیگ آپریشن بھونڈے طریقے سے کیا گیا لیکن پاک وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ہم اپنی فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہماری جب بھی ضرورت پڑی ہم ڈیوٹی کرینگے پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ستیانہ پہنچنے پرچوہدری منوربیگ کی طرف سے ریلی پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے ریلی کاپرتباک استقبال کیاگیا۔ اس موقع پرچوہدری شفیق، میاں سرور، میا ںیاسر، میاں عبدالسلام، حاجی مدثر’ رانا حمزہ، چوہدری عامر جٹ ‘طلحہ کھوکھر، راشد وینس ،چوہدری نعمان بیگ، سہیل بیگ، عمار گجر، عدنان، میاں شاہ زیب، میاں عبداللہ، رانا اسامہ، علی ارسلان اعظم ودیگر افراد نے ستیانہ انڈسٹریل ایریا سے بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button