Lubna Siddique and Chaudhry Abdul Qayyum distributed gifts of blankets and warm clothes for the women living in Darlaman on behalf of Khawaja Shahid Razzaq Saka.


Faisalabad (94 News City Reporter) فیصل آباد کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت صدر انجمن تاجران سٹی شاہد رزاق سکا کی جانب سے دارلامان میں مقیم خواتین کیلئے گرم کپڑے اور کمبل بطور تحفہ بھیجے گئے،یہ تحائف چوہدری عبدالقیوم، خواجہ شاہد رزاق سکا کے سیکرٹری چوہدری لطیف اور انچارج دارلامان لبنیٰ صدیق نے خواتین میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر انچارج دارلامان میڈم لبنیٰ صدیق نے شاہد رزاق سکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے شدید موسم میں بہترین کمبل اور گرم کپڑوں کے تحائف کسی نعمت سے کم نہیں، فیصل آباد میں مخیر حضرات ہمیشہ دارلامان کی خواتین کے لئے اس طرح کی اقدامات کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین آتی ہیں جن کا کوئی سہارا بھی نہیں ہوتا، اکثر ان میں غریب اور پسے ہوئے طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہوتی ہیں۔ جن کیلئے اس طرح تحائف بھیجنا خوش آئیند ہے۔ اس موقع پردارالامان میں مقیم خواتین نے بھی شاہد رزاق سکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے کمبل اور گرم کپڑے تحائف دینا ہمارے لئے نعمت ہے۔ معاشرے میں جہاں ہمارے عزیز و اقارب ہمارا ساتھ چھوڑ گئے وہاں دارلامان اور مخیر حضرات ہمارا سہارا بنے ہوئے ہیں جن کا ہم شکریہ ادا کرتی ہیں۔



