National

The issue of Arabic words being printed on the woman's dress, Tahir Ashrafi's reaction also came

Lahore (94 news) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا، پاکستان علماء کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا، معافی ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔

یادرہے کہ ایک خاتون کے لباس پر عربی زبان میں بار بار لفظ حلوہ لکھا ہوا تھا جسے لوگ قرآنی آیات سمجھ بیٹھے، پولیس کو بھی مداخلت کرکے اس خاتون کو موقع سے نکالنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ جاہل قوم عربی زبان بھی نہیں سمجھتی، قرآن پاک کی تلاوت کریں تاکہ آپکو عربی زبان کی سمجھ آئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button