قومی

جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ میں مزید 2 نئی بسوں کا اضافہ کردیا گیا، وائس چانسلر

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنی طالبات کے سفری مسائل کے حل کے لیے دو نئی بسیں خرید لی ہیں۔ یہ بسیں یونیورسٹی کی طالبات کے لیے جدید اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کریں گی، جس سے ان کے تعلیمی سفر میں آسانی ہوگی۔
یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرظل ہما نازلی نے آج کی خصوصی تقریب میں بسوں کی چابیاں ٹرانسپورٹ آفیسرحاٖظ کلیم الللہ شاکر کے حوالے کیں اور کہا کہ ان بسوں کی خریداری سے طالبات کے سفری مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور خاص طور پر دور دراز کی طالبات کے سفری مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے روٹس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بسیں جدید سہولیات سے لیس ہیں ٹرانسپورٹ آفیسرحاٖظ کلیم الللہ شاکر نےبتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں کے بعد یہ بسیں مختلف روٹس پر چلنا شروع کر دیں گی اور طالبات کو بہترین سفری سہولت فراہم کریں گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button