جی سی ویمن یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، چھ نئے ڈگری پروگراموں کی منظوری


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اکیڈمک کونسل کا گیارواں اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے کی۔ اجلاس میں چھ نئے ڈگری پروگراموں کی منظوری دی گئی،مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر ایک قلیل مدتی کورس، شخصیت سازی و سافٹ اسکلز ڈویلپمنٹ کے متعلق ایک لازمی کورس اور "پنجابی زبان تے ادب” کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ فیکلٹیز کے ناموں میں تبدیلی اور نئی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ نیومیرکل سائنسز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نامزد نمائندوں، سینئر داخلی و خارجی ماہرین تعلیم، اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کی نظامت رجسٹرار ڈاکٹرسعدیہ عاصم نے کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور اجلاس کے کامیاب انعقاد پر رجسٹرار اور ان کی ٹیم کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کی رہنمائی کو بھی قبل قدر قرار دتیے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔



