قومی
جھمرہ میں سیوریج کی صفائی کے دوران 2 سیور مین جان کی بازی ہار گئے


فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں سیوریج کی صفائی کے دوران 2 سیور مین زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے پہلے ایک سیور مین بے ہوش ہوا پھر دوسرا بے ہوش ہو گیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد دونوں افراد بے ہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گئے۔دونوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



