قومی

ایف ڈی اے سٹی کے وفد کی زاہد سرفراز کی قیادت میں کمشنر جہانگیر انور کیساتھ خصوصی ملاقات

فیصل اباد(بیورورپورٹ) ایف ڈی اے سٹی کے رہائشیوں کے وفد نے زاہد سرفراز کی قیادت میں کمشنر جہانگیر انور کیساتھ خصوصی ملاقات کی۔ وفد نے ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول تعمیر کرنے پر کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول کا قیام رہائشیوں کے لیے ایک اچھا قدم ہے۔ وفد نے کمشنر کی توجہ دلوائی کہ بڑھتی ہوئی تیز رفتار ٹریفک کے وجہ سے ایف ڈی اے سٹی کے گیٹ کے سامنے مین سرگودھا روڈ پر سپیڈ بریکر ناگزیر ہے۔ تیز رفتاری اور مین روڈ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔ اور اب تک کئی افراد حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ وفد نے کمشنر کو علاقہ کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔جس پر کمشنر فیصل آباد نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کرنے کے حکم دیا۔انہوں نے ریسکیو 1122 سے بھی حادثات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وفد نے کمشنر سے اپیل کی کہ ایف ڈی اے سٹی کے رہائشیوں کو فیس میں خصوصی رعایت دی جائے۔جس پر کمشنر نے ممکنہ حل کا یقین دلایا۔ وفد کے ارکان زاہد سرفراز،یوسف کاہلوں، محمد عمر،محمد شفیق اور محمد سعید نے کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button