بین الاقوامی

ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران (94 نیوز ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی۔

مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اسماعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے تہران میں رات کے وقت کیے گئے فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے سربراہ کو نشانہ بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button