National
In -charge Complaint Cell Sub Inspector Qamar -ul -Zaman arrested a suspicious person from the CPO office in a domestic action


Faisalabad (94 News City Reporter) فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف محکمہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلے میں انچارج کمپلینٹ سیل سب انسپکٹر قمرالزمان نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے سی پی او آفس سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہری کو مشکوک جان کر ریکارڈ چیک کیا گیا تو راسب علی نامی شخص کا ریکارڈ چیک کرنے پر تھانہ صدر فیصل آباد اور تھانہ صدر جڑانوالہ کے درج چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔ملزم کو حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔



