بین الاقوامی

امریکہ میں 15 سال بعد قیدی کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی

واشنگٹن (94 نیوز) امریکی ریاست  جنوبی کیرولائنا کے ایک سزائے موت  کے  قیدی بریڈ سگمن نے اگلے ماہ فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت پانے کا انتخاب کیا ہے۔   امریکہ میں گزشتہ 15 سال میں پہلی بار اس طریقے کے استعمال کا موقع ہوگا۔  67 سالہ سگمن کو 7 مارچ کو سزائے موت  دی جائے گی۔ وہ جنوبی کیرولائنا کے پہلے قیدی بن گئے ہیں جنہوں نے ریاست کے نئے قانون کے تحت لیتھل انجیکشن (زہریلے انجیکشن) اور الیکٹرک چیئر کے بجائے فائرنگ سکواڈ کو چُنا ہے۔ 1976 کے بعد سے امریکہ میں صرف تین افراد کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی، آخری بار یہ سزا 2010 میں دی گئ ی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button