National

Exam Matric Class Date and Composite(First) per annum 2025 The beginning of 4 Will be from March

In the exam 174972 طلباء و طالبات شریک ہوں گے‘ جھنگ‘ ٹوبہ‘چنیوٹ اور فیصل آباد اضلاع کے بوائز و گرلز کیلئے الگ الگ 539 امتحانی سنٹرز قائم کردئیے گئے

Faisalabad (94 news) کمشنروچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (First) per annum 2025 ء کا آغاز انشاء اللہ 4 مارچ بروز منگل سے ہو گا جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل اور سنٹرز کی 100 گز کی حدود میں دفعہ 144بھی نافذ کر دی گئی تاکہ کوئی غیرمتعلقہ شخص سنٹرز کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ امتحان میں کل 174972 طلباء وطالبات شریک ہوں گے جن کیلئے جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ان کے گھروں وتعلیمی اداروں کے قریب 539 امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلباء وطالبات کو پیپرز دینے کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری و کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امتحانات سے متعلق تمام افسران و اہلکاران شریک ہوئے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خاتمہ اور صاف و شفاف امتحانی نظام کے انعقاد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور اور کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایات کے مطابق سخت و ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انشاء اللہ ان اقدامات کے نتیجہ میں امتحانی مراکز میں کسی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ تو درکنار اس کے قریب پھٹکنابھی محال ہو گا انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کیلئے بنائے گئے امتحانی مراکز میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والا حاضر سروس ایماندار‘ فرض شناس و اچھی شہرت کا حامل امتحانی عملہ متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ ہر بچے پر یکساں نظر رکھے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ ملازمین کو مختلف امتحانی سنٹرز میں تعینات کرنے کی سابقہ پریکٹس کو امسال بھی جاری رکھا جائے گا کیونکہ اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ امتحان کے شفاف و شاندار انعقاد کے سلسلہ میں جن بورڈ افسران و ملازمین کو جو بھی ڈیوٹی تفویض کی جائے وہ اپنا دماغ حاضر اور آنکھیں کھلی رکھ کر اسے بہ احسن و خوبی سرانجام دے اس سلسلہ میں ذرا سی بھی غفلت‘ کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ طلباء وطالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ طلباء وطالبات کے بہترین اور وسیع تر مفاد کے پیش نظر کسی ریگولر تعلیمی ادارے کے طلباء وطالبات کو ایک امتحانی مرکز میں نہیں رکھا گیا بلکہ ان اداروں کے زون بنا کر اس کے اندر آنے والے سکولوں کے بچوں کو کمپیوٹر کے ذریعے ری شیفل کرکے بٹھایا گیا ہے تاکہ نقل لگانے کی حوصلہ شکنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ سمیت ہر تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پل پل کی موصولہ رپورٹس جمع کرکے ایک جامع رپورٹ سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران کو پہنچائی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے ہدایت کی کہ امتحان کی مؤثر نگرانی کیلئے نیک و اچھی شہرت کے حامل موبائل انسپکٹرزسمیت سپیشل مانیٹرنگ سکواڈز بھی تعینات کئے جائیں جو کہیں سے بھی گڑ بڑ کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرکے کسی ناخوشگوار واقعہ کے جنم لینے سے قبل ہی اس کا سرکچل کر رکھ دیں۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض محنت‘ لگن اور دیانتداری سے سرانجام دیں اگر ان پر کوئی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں تاکہ ایسے عناصر کی بیخ کنی کرکے اسے عبرت کا نشان بنا یا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button