بین الاقوامی

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی پر حملہ، اٹھ کر جانے والی خاتون اینکر تھوڑی ہی دیر بعد پھر نشریات کا حصہ بن گئی، سوشل میڈیا پر بہادری کی تعریفیں

تہران (94 نیوز) اسلامک ریپبلک براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے دفتر پر اسرائیل حملے کے بعد بھی ایران کے اس سرکاری ٹی وی چینل کی نشریات جاری ہیں۔ اسرائیل نے حملہ کیا تو اس وقت ایک خاتون اینکر ٹی وی سکرین پر موجود تھیں جو حملے کے وقت اٹھ کر چلی گئیں لیکن وہ تھوڑی ہی دیر بعد واپس آگئیں اور نشریات کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا۔ خاتون اینکر کا نام سحر امامی ہے اور انہیں اس مشکل وقت میں اپنے اعصاب پر قابو رکھنے اور دوبارہ نشریات کا حصہ بننے پر سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ   جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب  ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور یہی  خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی تھیں۔

 اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے گا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔

https://twitter.com/PressTV/status/1934639890060452173
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button