قومی

اساتذہ کا احتجاج جاری، کلاسوں کو تالے لگ گئے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، مسعود انور

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا پنجاب کی نگران حکومت کی طرف سے پنشن رولز میں تبدیلی پر احتجاج جاری ہے۔

اساتذہ نے کلاس رومز کو تالے لگائے ہوئے ہیں اور کسی بچے کو سکول آنے کی اجزات نہیں ہے، اساتذہ مسلسل اپنے حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں،

اساتذہ کا کہنا ہے کہ قوم کے معماروں کیساتھ ایسا رویہ قابل مذمت ہے، آئین کی آرٹیکل 25 اے کے مطابق ریاست بچوں کو مفت تعلیم دینے کی پابند ہے، اور سراکری ملازمین کو ریٹاائرمنٹ کے وقت اس کے بڑھاپے کا واحد سہارا پنشن ہوتی ہے جو چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button