بین الاقوامی

ابوظہبی میں کوڑا، سگریٹ پھینکنے پر جرمانوں میں اضافہ، خلاف ورزی پر حیران کن جرمانہ ہوگا،

ابوظہبی (94 نیوز ویب ڈیسک) ابوظہبی کے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے عوامی مقامات کی حفاظت کے ضوابط کے تحت کوڑا کرکٹ پھینکنے پر نظرثانی شدہ سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی مختلف خلاف ورزیوں اور ان پر عائد ہونے والے جرمانوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ جس میں بار بار خلاف ورزی پر چار ہزار درہم (تقریباً 3 لاکھ 5 ہزار روپے)  تک کا جرمانہ شامل ہے۔

2024 میں متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر ابوظہبی پولیس نے 670 ایسے افراد پر جرمانے عائد کیے جو سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے اور سپرے پینٹ کے ذریعے دیواروں اور سڑکوں پر لکھنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ ان خلاف ورزیوں میں گاڑیوں کے ڈرائیور، مسافر اور پیدل چلنے والے شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button