چوہدری ناصرعلی ضیا ورکر ویلفیئر بورڈ پنجاب کی گورننگ باڈی کے ممبر نامزد


فیصل آباد (94 نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے شعبہ ٹیکسٹائل کے تجربہ کار، نامور و معروف صعنتکار گروپ ڈائریکٹر ایم ٹی ایم چوہدری ناصر علی ضیا کو ورکر ویلفیئر بورڈ پنجاب کی گورننگ باڈی کا ممبر نامزد کردیا ہے. ناصر علی ضیاء کی شعبہ ٹیکسٹائل میں گراں قدر خدمات، بزنس اور ایچ آر میں وسیع تجربہ رکھنے پر منتخب کیا گیا. موصوف دو سال کے لئے گورننگ باڈی کا حصہ ہونگے. گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نئی گورننگ باڈی کی منظوری دی. ورکر ویلفئیر بورڈ کی گورنننگ باڈی کو پنجاب بھر کے ورکرز اور ان کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف، میرج گرانٹس سمیت دیگر اہم فیصلوں کا اختیار حاصل ہوتا ہے. صنعتکاروں اور ٹیکسٹائل شعبہ سے تعلق رکھنےوالے نمائندہ افراد نے ناصر علی ضیاء کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا. صنعتی و لیبر تنظیموں کا کہنا ہے کہ موصوف صحیح معنوں میں نمائندگی کریں گے۔



