قومی

شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (94 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد  کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا،  انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے  ان کی ضمانت خارج ہونے پر  کمرہ عدالت کے باہر سے تحویل میں لے لیاگیا اور پولیس سویلین کار میں انہیں تھانے لے گئی۔ اسی مقدمے میں وہ پہلے بھی گرفتار رہے ہیں جس کے بعد ان کی عبوری ضمانت ہوگئی تھی۔

پویس ذرائع کے مطابق ملزم کو نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیاگیا ہے جس کے بعد مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یادرہے کہ شیخ راشد شفیق ، شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کے خلاف 14 مقدمات کی سماعت ہوئی ہے جن میں ضمانتیں منظور یا مسترد ہونا تھیں ، ان 14 مقدمات میں سے ایک مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت خارج ہوئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button